’’ایروفوئل‘‘ ایک چھوٹا سا سافٹ ویئر ہے جو آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری کو زیادہ دیر تک چلنے کے قابل بناتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کے کام کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب لیپ ٹاپ چارج نہ ہو رہا ہو تو یہ ونڈوز کے چند فیچرز جیسا کہ ایرو گلاس انٹرفیس، ونڈوز سائیڈ بار اور ساؤنڈ وغیرہ کو بندکر کے بیٹری کے غیر ضروری استعمال کو روکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ سافٹ ویئر آپ کے لیپ ٹاپ کے لیے پاور پلان بھی تریب دیتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ چارج پر ہو یہ نہ ہو تو پاور کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔
اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں پہلے سے کوئی ایسا سافٹ ویئر موجود تو نہیں کیونکہ بعض کمپنیاں اس طرح کا ٹول پہلے سے شامل رکھتی ہیں۔
ڈاؤن لوڈ لنک