ذرا اپنی تین انگلیاں چیک کرلیں
اگر آپ کو یاد ہو؟ کوئی چار برس پہلے اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں
ایک ہی دن میں دو خودکش حملے ہوئے تھے‘ جن میں چھ طلبا و طالبات جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوئے۔ پہلا دھماکا فیکلٹی آف شریعہ کے چیرمین کے دفتر کے باہر ہوا اور دوسرا دھماکا طالبات کی کینٹین کے دروازے پر اس وقت ہوا جب کینٹین میں پچاس کے لگ بھگ طالبات موجود تھیں۔ مگر ایک خاکروب خودکش حملہ آور سے لپٹ گیا اور اسے گرا لیا اور اسے کینٹین کے اندر جانے نہیں دیا اور خود امر ہو گیا۔ اگلے روز ایک بڑے ٹی وی چینل کی ٹیم ہمارے ہیرو کے گھر گئی۔ اس کے اہلِ خانہ کی افسردگی ریکارڈ کی اور اپنے مرکزی خبری بلیٹن میں رپورٹ نشر کی۔ اس رپورٹ کا آخری جملہ مجھے قبر تک یاد رہے گا۔
’’اگرچہ پرویز مسیح کا تعلق مسیحی برادری سے تھا مگر اس نے