کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر آپ گاڑی کسی کھمبے سے ٹکرا دیں تو گاڑی کی کیا حالت ہو گی؟ کیا آپ فزکس کے طالب علم ہیں چاہے پروفیشنل یا مبتدی؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو Rigs of Rods سافٹ ویئر ضرور آزمانا چاہیے۔ اسے آپ ایک دلچسپ گیم تو کہہ سکتے ہیں لیکن اسے صرف ایک کار ریسنگ یا ڈرائیونگ گیم مت سمجھیں کیونکہ اس میں فزکس کے تجربات موجود ہیں۔ آپ کی گاڑی کی کیسی حالت ہے اور اسے آپ کس رفتار سے چلا رہے ہیں، اگر یہ پانی میں سے گزر رہی ہے تو کیسا محسوس ہو گا اور اگر یہ چڑھائی پر چڑھ رہی ہے تو یہ عمل کیسا ہو گا۔ اور اگر گاڑی تیز رفتاری سے کسی کھمبے یا دیوار سے جا ٹکرائے تو کیا ہو گا؟ ان تمام سوالوں کا جواب اس سافٹ ویئر میں عملی طور پر موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thanks for your comment.
Admin....